4 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ قابل اعتماد نہیں/ سفارتی اقدام کی حمایت/بعض اقدام بجا نہیں تھے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برادری اور نشان عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں بلکہ عہد شکن ملک ہے ہم ایرانی حکومت کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن نیویارک میں انجام پانے والے بعض اقدامات بجا نہیں تھے۔

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں فوجی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برادری اور نشان عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئي ۔

اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اہم خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں بلکہ عہد شکن ملک ہے ہم ایرانی حکومت کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن نیویارک میں انجام پانے والے بعض اقدامات بجا نہیں تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکومت مستقل حکومت نہیں بلکہ صہیونیوں کے تسلط میں ہے اور صہیونیوں کے تسلط کی وجہ سے وہ اسرائيلی مفادات کی حفاظت کرنے پر مجبور ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم اپنی حکومت کے مذاکرات کاروں پر مطمئن ہیں لیکن امریکہ پر ہمیں کوئی اعتماد اور اطمینان نہیں ہے کیونکہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں بلکہ عہد شکن ملک ہے۔

.......

/169