2 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کی فوج دنیا کی خود مختار ترین فوج

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے عقیدتی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج دنیا کی آزاد اور خود مختار ترین فوج ہے۔

 ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے عقیدتی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج دنیا کی آزاد اور خود مختار ترین فوج ہے۔ بری فوج کے عقیدتی شعبے کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قاسم وفا کا کہنا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے ایرانی فوج میں پندرہ سو سے زائد غیر ملکی فوجی مشاور اور مبصرین موجود تھے لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اب فوج مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہے۔ حجۃ الاسلام محمد قاسم وفا نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ولایت پسندی، قرآن اور الٰہی تعلیمات کی پیروی، جذبہ شہادت اور ایثار و قربانی وہ منفرد صفات ہیں جو ایرانی فوج میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں اور یہی وہ صفات ہیں جنکی بناء پر ایران کی افواج کو دنیا کی دوسری افواج پر برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ شہادت اور ولایت فقیہ پر ایمان کی بدولت ایران کی افواج کو تمام دفاعی میدانوں میں کامیابی اور کامرانی نصیب ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲