2 اکتوبر 2013 - 20:30
شامی دہشت گردوں کے ساتھ اسرائیل کا تعاون جاری/300 دہشت گرد زیر علاج

شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ساتھ اسرائیل کا قریبی تعاون جاری ہے اسرائیلی اسپتالوں میں اس وقت 300 دہشت گرد زیر علاج ہیں اسرائیل، سعودی عرب ، ترکی، امریکہ اور قطر کے ساتھ ملکر شامی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسرائيل اور اس کے حامی عرب ممالک کو اب تک اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ابنا: شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ساتھ اسرائیل کا قریبی تعاون جاری ہے اسرائیلی اسپتالوں میں اس وقت 300 دہشت گرد زیر علاج ہیں اسرائیل، سعودی عرب ، ترکی، امریکہ اور قطر کے ساتھ ملکر شامی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسرائيل اور اس کے حامی عرب ممالک کو اب تک اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک اسرائیلی سائٹ کے مطابق القاعدہ کےسیکڑوں زخمی دہشت گرد اسرائیل میں علاج کرانے کے بعد دوبارہ لڑنے کے لئے شام روانہ ہوجاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج بھی سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہی ہے اور انھیں سرحدی علاقوں میں تربیت بھی فراہم کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شام میں القاعدہ اور النصرہ کے دہشت گرد سنگین اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں سلفی وہابی دہشت گردوں نے فلسطینیوں کی آج تک کوئی مدد نہیں کی لیکن وہ اسرائیل کی مدد کے لئے شام کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش میں  مصروف ہیں۔

.......

/169