ابنا: مغربی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو ایکبار پھر تشّدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ میانمار کے مغربی صوبے راخین میں بودھ مت انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر شدید حملہ کیا ہے جہاں پانچ مسلمان جاں بحق ہوگئے جن میں ایک بوڑھی عورت بھی شامل ہے۔ مغربی اور شمال مغربی میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد میں انتہا پسندوں نے اسی طرح ایک مسلمان آبادی میں سّتر مکانات کو نذر آتش کردیا جبکہ ان علاقوں میں آباد بیشتر مسلمان بودھ مت انتہا پسندوں کے حملوں سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ میانمار میں آٹھ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں جنھیں اس ملک کی حکومت مہاجر کی حیثیت سے تسلیم کرتی ہے اور جو اس وقت سخت حالات اور دباؤ میں زندگی بسر کر رہی ہے یہانتکہ اقوام متحدہ نے بھی اس قوم کو ایک ایسی مظلوم و ستم رسیدہ قوم قرار دیا ہے جسے وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گيا ہے۔
.......
/169