28 ستمبر 2013 - 20:30
بحرین کی ۱۴ فروری تحریک میں شامل افراد کو جیل میں بند کرنے کا حکم صادر

بحرین کی عدالت نے ۱۴ فروری تحریک میں شامل افراد کو جیل میں بند کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ العربیہ نیوز ایجنسی نے فوری خبر کے عنوان سے اطلاع دی ہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے ۱۴ فروری تحریک میں شامل افراد جو اس وقت زیر حراست ہیں کو جیل میں بند کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین کے مظلوم عوام آل خلیفہ حکومت کے تشدد سے تنگ آ کر اس حکومت کی سرنگونی کے لیے مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں اور مختلف تحریکوں کے ذریعے حکومت کی بربریت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں لیکن حکومت کے کارندے آواز اٹھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں اور انہیں جیلوں میں بند کر رہے ہیں۔بحرین کے سیکیورٹی دستے سعودی عرب کی حمایت میں اپنے باشندوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں تاھم سینکڑوں کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق بحرین کے سینکڑوں باشندے اور سیاسی رہنما آل خلیفہ کی جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے شکنجوں میں جھکڑے جا رہے ہیں جن میں عورتیں مرد سب شامل ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲