ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ علاقے کے اہم ترین مسائل بالخصوص شام کا بحران حل کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن میں شام کی شمولیت اور شام کی حکومت اور مخالف گروہوں کی شرکت سے جینوا کانفرنس منعقد کرانے کی کوششوں پر تاکید کی۔ ایران اور شام نے اس ملاقات میں شام کے بحران کے مفاہمت آمیز راہ حل پر زور دیا۔
.......
/169