28 ستمبر 2013 - 20:30
پشاور، دھماکہ117 سے زائد افراد جاں بحق اورزخمی _ تصویر

پاکستان کے شورش زدہ شہرپشاور کے قصہ خوانی بازار میں کابلی تھانے کے قریب دھماکے میں 117 سے زائد افراد جاں بحق اورزخمی ہو ئے ہیں۔

ابنا: قصہ خوانی بازار میں کابلی تھانے کے قریب دھماکےسے اب تک37 سے زائد افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ لوگوں‌ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں‌ کو اپنی گاڑیوں‌ میں‌ ہسپتال منتقل کیا.قریبی دکانوں‌ میں‌ بھی آگ بھڑک اٹھی .لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں‌ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.دھماکے میں دو سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

.....

/169