28 ستمبر 2013 - 20:30
عراق نے بحران شام کے سیاسی حل پر دیا زور

عراق نے بحران شام کے سیاسی حل پر تاکید کی ہے۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم ہوشیار زیباری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آسٹریلیا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کے وزراء خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ بحران شام علاقے کی سیکورٹی کے لئے چیلنج ہے اور اس بحران کے حل کے سیاسی طریقہ اختیار کیا جانا چاہئے۔عراق کے وزیر اعظم نے اسی طرح آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ بغداد، آسٹریلیا میں رہ رہے عراقیوں کو مجبور کرکے نکالے جانے کا مخالف ہے اور اس کے متعلق مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور عراق کی تعمری نو میں آسٹریلیا کے تجربوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

.......

/169