ابنا: تیونس کے صدر المرزوقی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مصری حکومت سے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو آزاد کرنے کی درخواست کی تھی جسے مصری حکومت نے مصری عوام کے امنگوں اور عزم و ارادے کے حلاف قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ مصری وزرات خارجہ نے ایک بیان میں المرزوقی کے مطالبے کو مصری عوام کے ارادے کے خلاف قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے معزول صدر مرسی آجکل جیل میں ہیں جہاں انھیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔محمد مرسی نے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں بڑی تلاش و کوشش کی ۔ لیکن شام کی حکومت گرانے کے بجائے اسے خود اپنی حکومت سے ہاتھ منہ دھونے پڑ گئے ۔
.......
/169