26 ستمبر 2013 - 20:30
آل خلیفہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، مظاہرے جاری رہیں گے

بحرین کے 14 فروری اتحاد کے ترجمان نے آل خلیفہ کے ساتھ ہر قسم کی گفتگو کی مخالفت اور بحرین کی ظالم حکومت کی سرنگونی کے لئے کوشیشیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کے 14  فروری اتحاد کے ترجمان نے آل خلیفہ کے ساتھ ہر قسم کی گفتگو کی مخالفت اور بحرین کی ظالم حکومت کی سرنگونی کے لئے کوشیشیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ 14 فروری اتحاد کے ترجمان عبدالرؤوف شایب نے منامہ میں فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے ساتھ گذشتہ ادوار میں ہونے والے مذاکرات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کے قول و فعل میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے اور وہ ان مذاکرات کو غیر ملکی میڈیا کے سامنے ایک ڈرامے کے طور پر پیش کرتی ہے اور جب تک حکومت مخالفین جیلوں میں ہیں، آل خلیفہ کے ساتھ گفتگو کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ عبدالرؤوف شایب نے مزید کہا کہ بعض داخلی گروہ آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی اور بحرین میں بنیادی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں، جبکہ چودہ فروری اتحاد ملک میں بنیادی تبدیلی اور آل خلیفہ بادشاہی اور قبائیلی نظام حکومت کی سرنگونی کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب بحرین کے باشندوں نے آج بروز جمعہ ملک میں بنیادی اصلاحات کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کے تشدّد آمیز اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے اور بحرین میں بنیادی آزادی و عدل و انصاف کی برقراری کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ آل خلفیہ حکومت کے تشدّد آمیز اقدامات کے نتیجے میں اب تک بحرین میں سینکڑوں افراد جان بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲