اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر نعمت علی رندھاوا کوقتل کردیا۔ وہ امریکن قونصل خانے پر حملہ، مشرف حملہ اور جسٹس نظام کیس میں پبلک پر اسیکیوٹر تھے، ولی بابر کیس میں بھی حال ہی میں انکی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر7 میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اپنے بیٹے سمیت زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ مقتول ماضی میں کالعدم تنظیموں کے ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی بھی کرتے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نعمت علی رندھاوا کا قتل کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات کی پیروی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے تاکہ کالعدم تنظیمیں کراچی میں جاری آپریشن کے سلسلے میں حکومت پر اپنا دبائو بڑھا سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467197
پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر نعمت علی رندھاوا کوقتل کردیا۔