اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے کل شام نیویارک میں گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء خارجہ کے ساتھ اجلاس کے بعد اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران مدمقابل فریق کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا پابند ہے، کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جوہری مسئلہ کے حل کے حوالے سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس اجلاس کے ضمن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کی تائید کی اور کہا کہ اس ملاقات میں مسائل کے حل اور سیاسی مذاکرات کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔ جواد ظریف نے کہا یہ ملاقات حقیقت پر مبنی تھی اور توقع ہے کہ اختلافات مناسب وقت پر حل ہوجائیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف پابندیاں غیر قانونی اور غیر تعمیری ہیں کہا کہ ان پابندیوں کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء خارجہ کے درمیان یہ ملاقات کل شام نیویارک ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایران و آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات کے پہلےنئے دور کا آغاز آج سے ہوگا۔ یہ مذاکرات نیویارک میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے فورا بعد منعقد ہوگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467194
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء خارجہ کے ساتھ اپنے مذاکرات کو تعمیری اور رضایت بخش قرار دیا ہے۔