24 ستمبر 2013 - 20:30
سید نصراللہ کے بیان کی قدر دانی

عوامی محاذ براے آزادی فلسطین نے فلسطین کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ قدس اور فلسطین کی آزادی کے علمبردار کی حیثیت سے قائم و دائم رہے گی۔

ابنا: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیاسی دفتر کے سربراہ رامز مصطفیٰ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی طرف سے فلسطینی مھاجرین کی طرف خصوصی توجہ اور جنوب بیروت میں ایک فلسطینی نوجوان کی نا معلوم افراد کے ہاتھوں شہادت پر مذمت کو قابل ستائش اقدام قرار دیا اور کہا برج البراجنہ مھاجر کیمپ میں شھید ہونے والے فلسطینی السمراوی کے حوالے سے سید حسن نصر اللہ کا موقف اس شھید کے خاندان کے زخموں کے لئے مرہم ثابت ہوا ہے اور اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔رامز مصطفیٰ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ھمارے ماضی میں بھی اور اب بھی حزب اللہ کے بھائیوں اور اس کے سربراہ سے نہایت قریبی تعلقات ہیں اور ھم انکی طرف سے فلسطین کا پرچم بلند کرنے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سید حسن نصر اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینی قوم اپنی استقامت کو جاری رکھتے ہوئے آپ کے نقش قدم پر چل کر امت مسلمہ اور امت عرب کے تمام مسائل کے حل تک آپ کے ساتھ ہے اور ہماری یہ کوششیں اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول، بحر سے نہر تک مقبوضہ سر زمینوں کی واپسی اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے تک جاری رہے گی۔

.......

/169