ابنا: سری لنکا کے صدر مہند راجا پاکسے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید کی۔ انھوں نے کہا کہ صرف چند ملکوں کے ہاتھوں حکومت کرنے کا یہ طریقہ بالکل نادرست ہے اور اس طریقے میں تبدیلی لائے جانے کی ضرورت ہے۔سری لنکا کے صدر مہند راجا پاکسے نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے سیکیورٹی اور انسانی حقوق کے دفاع کے بہانے ترقی پذیر ملکوں کے اندرونی مسائل میں مداخلت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے اپنے ملک کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
.......
/169