24 ستمبر 2013 - 20:30
پاکستان، القاعدہ کے 2دھشتگردوں سمیت21مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے 2دھشتگردوں سمیت21مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا۔

ابنا: پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں لاہورسے2نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا،انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سید عمر حسن کاتعلق لاہورسے اور ارسلان زبیرملتان کارہائشی ہے۔ادھرکراچی میں رینجرز نے گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے پنجابی کلب جماعت خانہ، کھڈا مارکیٹ ڈی ایچ اے میں اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ اس دوران ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور سمیت اکیس ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔

.......

/169