ابنا: جرمنی میں منعقدہ عام انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق دو مرتبہ ملک کی چانسلر رہنے والی انجیلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیمو کریٹس یونین (سی ڈی یو) انتخابات جیت گئی ہےتاھم معمولی فرق سے سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی۔ سرکاری نتائج کے مطابق کرسچین ڈیمو کریٹس یونین کی (سی ڈی یو) نے انتخابات میں 42 فیصد ووٹ حاصل کئے اور ہو سکتا ہے کہ انہیں حکومت سازی کے لئے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی سے اتحاد کرنا پڑے جس نے 26 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ مرکل کی اتحادی جماعت فری ڈیمو کریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) نے صرف 4.8 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں اور جرمن جنگ کے بعد کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اس کا کوئی نمائندہ پارلیمان میں موجود نہیں ہو گا۔جرمن چانسلر کی سب سے بڑی حریف سوشل ڈیمو کریٹس نے 25 فیصد سے کچھ زیادہ ووٹ لئے ہیں۔
.......
/169