ابنا: بین الاقوامی فوج ایسہاف کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق مشرقی افغانستان میں کل اتوار کو دیسی بم سے کیے گئے حملے میں ایساف کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ایساف کی پالیسی کے مطابق دونوں جوانوں کی شہریت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ تازہ حملے کے بعد اس سال افغانستان میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں اس وقت بھی 87 ہزار سے زائد غیر ملکی فوجی موجود ہیں جن میں 60 ہزار امریکی فوجی ہیں جو مشرقی افغانستان میں تعینات ہیں۔
.......
/169