ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترم مرضیہ افخم نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقہ صدر سٹی میں القاعدہ دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نےصدرسٹی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ ایران بے گناہ افراد کو قتل کرنے کے ہر اقدام کی مذمت کرتا ہے واضح رہے کہ صدر سٹی میں سلفی وہابی تکفیریوں سے وابستہ دہشت گردوں نے بم دھماکوں میں 70 افراد کو شہید اور 200 کو زخمی کردیا ہے۔
.......
/169