ابنا: الصدر سٹی میں شام ساڑھے 5 بجے کے قریب عزاداری کے موقع پر 2 بم دھماکے کیے گئے جس سے65 سے زائدافراد جاں بحق اور 130 زخمی ہوگئے۔ قبل ازیں کل صبح تکریت میں پولیس کے ایک مرکز پر مسلح دھشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 13زخمی ہوئےتھے۔عراق میں ہونے والے پر تشدد واقعات پر رد عمل دکھاتے ہوئےعراق کی مجلس اعلای اسلامی کے رہنما عادل عبدالمہدی نے شیعہ اور سنی علما سے کہا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔
.......
/169