20 ستمبر 2013 - 19:30
اگر خون کا ماتم حرام ہے تو کربلا کے روضوں پر خون کا ماتم ہوتا ہے؟

- Aap na kaha k khoon ka pursa haram ha gunah ha kyo k deen k touheen hoti ha or yay wali Faqih na kaha ha. Wali Faqih ko kis nay Wali faqih banaya? Jo Mujtahadeen sa afzal ha. Aqa Sistani ny is barah ma kuch nai kaha yani ijazat di ha. Wahiday Khurasani jo k Wali Faqih k Mulk ma rehatay hain un honay kaha ha jo b Azadari Hussain ka mamlay ma boly us ki missal aisi ha jaisay Rasool Allah Muhammad (P.B.U.H) ki Kamar ko us nay Shakista kiya.Wali Faqih na is ka koi jaqab nai diya.. Ashoor ki din Mola Husain A.S or Mola Abbas A.S k Rozay ma jo Matum hota ha yani aap k mutabiq rozay ma haram or gunah hota ha Nahozubillah. Is ka faisla BIBI S.A karnay wali ha koi wali Faqih nai.

ابنا : علیکم السلامولی فقیہ کو اسی نے ولی فقیہ بنایا جس نے دیگر مراجع کو مراجع بنایا اور وہ مجلس خبرگان ہے۔ آقائے سیستانی نے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ انہوں نے ایسے اعمال انجام دینے سے قطعی طور پر پرہیز کرنے کو کہا ہے۔ اور اگر خاموشی بھی اختیار کی ہو تو کس نے کہا کہ خاموشی کا مطلب جواز ہے ایسے میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر کسی مسئلے میں مقلد کے مجتہد نے فتویٰ نہ دیا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دوسرے متجہد کی طرف رجوع کرے جس نے اس مسلئے میں صریحا فتویٰ دیا ہو۔آقائے وحید خراسانی یہ بات کہاں کی ہے اس کا ایڈرس چاہیے اور اگر کہی بھی ہو تو آپ مجھے بتائیے کہ اس وقت پوری دنیا میں شیعت کا تشخص اور پہچان کون ہیں؟ رہبر معظم یا آقائے وحید، رہبر کی بات پوری دنیا میں اثر رکھتی ہے یا آقائے وحید کی؟ کربلا اور شام کے روضوں پر خون کا ماتم ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ جائز ہے۔ خانہ کعبہ کی دیوار پکڑ کر اگر کوئی کسی کی غیبت کرتا ہے یا کسی پر بہتان باندھتا ہے تو کیا یہ عمل چونکہ خانہ کعبہ کے پاس ہوا ہے لہذا جائز ہے؟ کربلا اور شام کے روضوں پر ہم جیسے ہٹ دھرم لوگ ہی جا کر خون کا ماتم کرتے ہیں ورنہ کوئی اگر اس کام کا ثواب ہوتا یہ فعل مستحب ہوتا تو پہلے اس میدان میں علماء کو آگے بڑھنا چاہیے تھا اور زنجیر کا ماتم کرنا چاہیے تھا کیا آج تک آپ نے کسی عالم دین کو عمامہ لگا کر زنجیر کا ماتم کرتے دیکھا ہے؟حلال و حرام کا معیار شریعت ہے، فقہ اسلامی ہے توضیح المسائل ہے۔ ہاں اگر ائمہ کی زندگی میں ان کے سامنے کسی نے یہ عمل انجام دیا ہوتا اور ائمہ نے اسے دیکھ کر خاموشی اختیار کی ہوتی یہ اس عمل کی جوازیت پر دلالت کرتا ہے اس کے علاوہ کسی کا عمل یا کس جگہ پر اس کا انجام پانا قطعا اس کے جائز ہونے کی دلیل نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲مربوطہ لینکسکیا روضہ ہائے ائمہ معصومین(ع) میں حکومت اور تولیت کی اجازت سے ہونے والا خون کا ماتم شرعی جوازیت رکھتا ہے؟ خون کا ماتم کرنا اگر حرام ہے تو کیوں لوگ اس سے پرہیز نہیں کرتے؟زنجیر زنی کے مسلئے میں کیا آغائے سیستانی جواز کے قائل ہیں؟کیا خون کا ماتم کرنا چائز ہے؟