ابنا: واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے دن سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے ملاقات میں سپاہ پاسداران کی درخشان کارکردگي کو ملت ایران کے تشخص اور کامیابی تجربوں سے تعبیر فرمایا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے انقلاب کی پاسداری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اسلامی انقلاب کا بنیادی پیغام ظلم سے پرہیز کرنا اور ظلم کی مخالفت کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ سامراجی نظام کی تمام سرگرمیوں کو اسی تناظر میں دیکھناچاہیے کیونکہ سامراج ان اصولوں کا مخالف ہے۔ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ آج شام کی مثال پیش کی جاسکتی ہے جو بڑی طاقتوں کی بے انصافی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کو عالمی سامراج کی طرف سے مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے شام میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔علامہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ اسلامی نظام دنیا میں امن وترقی لانے کے لئے سب سے مناسب نظام ہے اور ایران میں اسلامی انقلاب نے اسلامی حکومت قائم کی ہے جو سارے عالم اسلام کےلئے رہنما واقع ہوسکتی ہے۔......./169
18 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464729
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی انقلاب کے پیغام کےبارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے حالیہ خطاب کو نہایت اہم کا حامل اور اسلامی تعلیمات سے لبریز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا میں جاری بے انصافی اور ڈکٹیٹر حکومتوں نیز سامراجی عناصر اورجارحین کی موجودگی میں رہبر معظم کا یہ بیان کہ ظلم سے پرہیز اور ظلم برداشت نہ کرنا، حقیقی محمدی اسلام کی پیروی کا ثبوت قرار دیا۔