ابنا: اخوان آن لائن کےمطابق قاہرہ کے جنوب ميں واقع شہر المطريہ کے عوام نے منگل اور بدھ کي درمياني رات سڑکوں پر نکل کر موجودہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا مظاہرين منتخب صدر محمد مرسي کي برطرفي اور فوجي بغاوت کي مذمت ميں نعرے لگارہے تھے ۔ مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ محمد مرسي کو اقتدار ميں بحال کيا جائے ۔ادھر جزيرہ نمائے سينا کے شمال ميں واقع العريش شہر ميں بھي ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا ۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ جنوبي شہر اسوان ميں بھي لوگوں نے وسيع مظاہرہ کرکے مرسي کي برطرفي اور فوجي بغاوت کي مذمت کي ۔ مصر کے مشرقي شہر فاقوس ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے انساني زنجير تشکيل دے کر مرسي کي برطرفي اور فوجي بغاوت کي مذمت کي ۔ گذشتہ تين جولائي کو محمد مرسي کي حکومت کے خلاف فوجي بغاوت کے بعد سے مصرميں حکومت مخالف مظاہروں ميں شدت آتي جارہي ہے ۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464436
مصر کے مختلف شہروں اور علاقوں کے باشندوں نے فوجي بغاوت اور منتخب صدر کي برطرفي کے خلاف ايک بار پھر مظاہرے کئےہيں ۔