ابنا: سبلان اور خرق ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ایرانی بیڑا، امن اور دوستی کا پیغام دینے اور ایران اور سوڈان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بدھ کو پورٹ سوڈان میں لنگر انداز ہوا۔ سوڈان کے اپنے راستے میں ایرانی بحری بیڑے نے 14 سے زیادہ تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو سکیورٹی فراہم کی۔ 20 اگست کو ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا تھا کہ ملک کے 27ویں بحری بیڑے کو بین الاقوامی پانیوں میں بھیجا گیا ہے۔ ملک کے 26ویں بحری بیڑے کو 2 جون کو بحر ہند کے شمال میں گشت کے لیے روانہ کیا گیا تھا کہ جو آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر سے ہو کر گزرا تھا۔ حالیہ برسوں میں، ایران کی بحریہ کے بیڑوں نے تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی غرض سے بین الاقوامی پانیوں میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464367
بحیرہ احمر میں ایرانی تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کی حفاظت پر مامور ایران کا 27واں جنگی بیڑا سوڈانی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔