ابنا: پاکستان کے علاقہ حب میں نیٹو آئل ٹینکرز پر راکٹ حملے میں 20 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔ حب میں آر سی ڈی ہائی وے پر بھوانی کے قریب نیٹو آئل ٹینکرز پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس سے آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی ا ور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قریب کھڑے 20 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ آگ لگنے سے جھلس کر ایک ڈرائیور اور خاتون زخمی ہوگئیں۔ آئل ٹینکرز سے بہنے والے تیل کے باعث آر سی ڈی ہائی وے پر بھی آگ لگ گئی اور کوئٹہ کراچی کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463862
پاکستان کے علاقہ حب میں نیٹو آئل ٹینکرز پر راکٹ حملے میں 20 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔