16 ستمبر 2013 - 19:30
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی عمرقید، سزائے موت میں تبدیل

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ایک رہنما عبدالقادر ملا کی عمر قید کو وہاں کی عدالت عظمی نے سزائے موت تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ابنا: جنگی جرائم کے ٹربیونل نے انہیں رواں سال کے فروری میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب پایا تھا اور عمر قید کی سزا دی تھی۔انہوں نے اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی تاہم عدالت نے اب ان کی سزائے قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔عبدالقادر ملا پر 1971 میں بنگلہ دیش کی پاکستان سے جنگ آزادی کی تحریک کے دوران جرائم کے ارتکاب کے چھ الزامات لگائے گئے تھے۔انہوں نے ان الزامات سے انکار کیا ہے اور حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام لگایا ہے۔جنگی جرائم کے ٹربیونل نے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگ سے متعلق جرائم پر جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں کو قید اور موت کی سزائیں سنائی ہیں۔ان سزاؤں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔بنگلہ دیشی حکومت نے یہ خصوصی ٹربیونل 2010 میں بنایا تھی جس کا مقصد ان ملزمان پر مقدمہ چلانا تھا جنہوں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اس وقت کے مشرقی پاکستان کا بنگلہ دیش بننے کی مخالفت کی تھی۔......./169