ابنا: ایڈمیرل غلام رضا بی غم نے کہا ہے کہ بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کو ایسے ہتھیاروں سے لیس کردیا گيا ہے جو پانی میں اندر تک مار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری جنگ میں بحری جنگي جہازوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر اور آبدوزیں بھی حصہ لیتی ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے مختلف ساز و سامان بنانے کے علاوہ مسلح افواج کو درکار پیشرفتہ ٹیکنالوجیاں بھی حاصل کرلی ہیں اور ان سے ملک کے دفاع کو مستحکم بنایاجارہا ہے۔...../169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463323
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کو سمندر میں اندر تک مارکرنے کے ہتھیارں سے لیس کردیا گيا ہے۔