ابنا: شام کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ يہ شہر اب مکمل طور سے شامي فوج کے کنٹرول ميں ہے اور وہاں امن و امان کي صورتحال بحالي کردي گئي ہے۔دير الزور اور حمص صوبوں اور اسي طرح الحولہ اور رستين نامي شہروں ميں بھي فوج اور دہشتگردوں کے درميان شديد لڑائي ہونے کي خبر ہے۔شامي فوج نے شمالي صوبے ادلب کے شہر اريحا کا کنٹرول بھي حاصل کرليا ہے اور دہشتگرد پسپائي اختيار کرنے پر مجبور ہوگئےہيں۔ شامي فوج نے صوبہ ادلب کے مختلف علاقوں ميں دہشتگردوں کي متعدد گاڑيوں کو بھي تباہ کرديا ہے جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ و گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے۔
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ لاذقيہ کے نواحي علاقوں ميں بھي شامي فوج نے دہشتگردوں کو زبردست جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے، ، اس حملے ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ کي ذيلي تنظيم نصر فرنٹ سے بتايا جاتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شامي فوج کي کاروائي نصرہ فرنٹ کا علاقائي کمانڈر ابو دجانہ بھي ہلاک ہوگيا ہے۔شامي فوج نے لاذقيہ کے نواحي علاقے غمام ميں دہشتگردوں کے ايک گروپ کو گھيرے ميں لينے کے بعد اسے تہس نہس کرديا ہے۔ اس حملے ميں دہشتگردوں کي متعدد گاڑياں تباہ کردي گئي ہيں جبکہ بھاري مقدار ميں خود کار ہتھيار بھي شامي فوج کے ہاتھ لگے ہيں۔
دوسري جانب شامي فوج کے ہاتھوں حزيمت اٹھانے والے دہشتگردوں نے مغربي ملکوں کي سياسي اور اسحلہ جاتي حمايت کے سائے تلے عوام کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ ايک بار پھر تيز کرديا ہے۔خبروں ميں کہا گيا ہے کہ خطے کے بعض عرب ملکوں اور مغربي ممالک کے حمايت يافتہ دہشتگردوں نے ايک بار پھر دمشق کے نواح ميں واقع رسول اسلام حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وآليہ وسلم کي نواسي سيدہ زنيب سلام اللہ عليھا کے روضہ مبارک پر ايک بار پھر راکٹ برسائے ہيں۔ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ حضرت زينب سلام اللہ عليہا کے روضے کے صحن ميں تين راکٹ گرنے سے دو افراد شہيد اور پانچ ديگر زخمي ہوگئے ہيں۔
اب سے ايک ماہ قبل بھي مغرب کے حمايت يافتہ دشتگردوں نے سيدہ زينب سلام اللہ عليھا کے روضے پر راکٹ برسائے تھے جس ميں تين افراد شہيد ہوگئے تھے، جبکہ گنبد کو شديد نقصان پہنچا تھا۔
.......
/169