ابنا: نبیہ بری نے کہا کہ شام کے بارے میں ہر طرح کا فیصلہ، بحران کو ختم کرنے کے لئے ہونا چاہیئے نہ یہ کہ دوسرا بحران کھڑا کردے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں عوام کے قتل عام پر خاموش رہنا غیرانسانی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کوچاہیے کہ وہ سیاسی طریقے سے اس بحران کےحل کئے لئے کوشش کرے۔ اس سے قبل لبنان میں شام کے سفیر نے کہا تھا کہ مغربی اور بعض عرب ممالک، شام کے بحران کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔.......
/169