ابنا: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں اوباما انتظامیہ کے سینئرعہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ روس کی مخالفت کی وجہ سے امریکا، اقوام متحدہ میں پیش کی جانیوالی نئی قرار داد کے مسودے میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کا ذکر نہیں کرے گا۔اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ قرارداد میں دمشق کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف سخت اقدامات تجویزکیے جائیں گے اور شام نے اگر اپنے کیمیاوی ہتھیاروں کی تصدیق کومسترد کیا تو اس پرپابندیوں میں اضافہ کیا جائیگا۔
امریکا چاہتا ہے کہ شام کوکیمیائی ہتھیاروں سے غیرمسلح کرنے کا کام آئندہ چند ہفتوں میں ہوجائے۔ دوسری جانب جنیوامیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری اوران کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان شام کے معاملے پرمذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔.......
/169