اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، "سیرین واچ" نامی مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ جبہۃالنصرہ کے تکفیری دہشت گردوں نے حمص کے مشرق میں "مکسر الحصان" نامی گاؤں پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 22 علوی کا قتل عام کیا۔ اس مرکز نے ـ جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے ـ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبہۃالنصرہ کے تکفیریوں کے اس جدید وحشیانہ اقدام میں قتل ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقتولین میں سے کئی افراد کی عمریں 65 سال سے اوپر ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ افراد اپنی حکومت کی حمایت کی پاداش میں اپنے گھروں کے اندر گولیوں سے چھلنی کردیئے گئے ہیں۔ ادھر شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ شامی افواج نے کل اسی گاؤں میں جبہۃالنصرہ کے دہشت گردوں کا تعاقب کرکے ان میں متعدد کو ہلاک کردیا ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ ..................../٭۔٭
