اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق روسی خیرایجنسی ایتار تاس نے جمعہ کے روز بریکنگ نیوز چلا کر جنیوا 2 کانفرنس کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ لاوروف نے قبل ازیں کہا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب اور ایران کو بھی جنیوا 2 میں شرکت کی دعوت کا خواہاں ہے اور امریکہ نے بھی کہا تھا کہ واشنگٹن جنیوا 2 کانفرنس کے انعقاد کو کسی ملک کی شرکت یا عدم شرکت سے مشروط نہیں کرتا؛ حالانکہ امریکہ نے آج تک شام کے بارے میں ہونے والے کسی بھی پروگرام میں ایران کی شرکت کو شام کے موقف کی تقویت کا سبب قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کرتا آیا ہے۔ طے یہ پایا ہے کہ جنیوا کانفرنس 2 میں اہم عالمی اور علاقائی ممالک شریک ہوں اور شام کے لئے ایک قابل قبول راہ حل تلاش کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
13 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462697
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف اور اقوام متحدہ و عرب لیگ کے ایلچی اخضر ابراہیمی کے ساتھ سہ فریقی بات چیت کے بعد کہا: ہم نے اتفاق کرلیا ہے کہ جنیوا 2 کانفرنس کے لئے اپنے مذاکرات کا سلسلہ ستمبر کے آخر میں نیویارک میں جاری رکھیں گے۔