ابنا: جمعے کي صبح ہرات ميں امريکي قونصل خانے کے قريب حملے ميں پانچ افراد ہلاک اور تيئس افراد زخمي ہوگئے۔رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ جمعے کي صبح ہرات ميں امريکي قونصل خانے کے قريب پہلے ايک زوردار دھماکہ ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کي آوازين سني گئي ہيں۔بتايا گيا ہے کہ ہلاک ہونے والوں ميں ايک عام شہري، دو حملہ آور اور دو افغان سيکورٹي اہلکار ہيں - بعض رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ دھماکہ بارود سے بھري دو گاڑيوں کے ذريعے کيا گيا جس سے امريکي قونصل خانے کي ديوار کو نقصان پہنچا ہے۔طالبان نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي ہے - طالبان نے اسي کے ساتھ دعوي کيا ہے کہ صوبہ پکتيکا کے علاقے سرحوزہ ميں کمشنري کي عمارت پر ان کے ايک خودکش حملے ميں اٹھارہ افراد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں۔......./169
12 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462647
افغانستان کے شہر ہرات ميں امريکي قونصل خانے پر حملے ميں اٹھائيس افراد ہلاک اور زخمي ہوگئے۔