ابنا: اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل نے ساتھ ہي سلامتي کونسل سے بھي کہا ہے کہ وہ شام کے بحران کا جائزہ لے ۔ بان کي مون نے نسل کشي کو روکنے کے زير عنوان اقوام متحدہ کے اجلاس ميں تقريرکرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا جاري رہنا عالمي برادري کے لئے ايک شکست ہے ۔اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے ترجمان مارٹين نسيرکي نے بھي کہاکہ اقوام متحدہ کے کيميائي ہتھياروں کے معائنہ کار، ان ہتھياروں کے نمونوں کا ٹسٹ کررہے ہيں اور شام ميں جاکر انہوں نے لوگوں سے جو باتيں کي ہيں وہ تحريري شکل ميں تيار کررہے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ سکريٹري جنرل نے بارہا صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ شام کا مسئلہ سياسي طريقے سے ہي حل ہوگا ۔ ......./169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462221
اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے شام کے بحران کو فوري طور پر حل کئے جانے پر زور ديا ہے ۔