ابنا: افغان حکام نے بتايا ہے کہ امريکي فوج کے لڑاکا طياروں نے مرکزي افغانستان کے شہر غزني ميں ايک مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بنايا جس ميں يہ ہلاکتيں ہوئيں۔ اس سے پہلے منگل کے روز صوبہ غزني ميں ہونے والے بم دھماکے ميں سات افراد ہلاک اور سترہ زخمي ہوگئے تھے۔يہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امريکي فوجيوں نے غزني کے اصلي راستے کو بند کر رکھا تھا اور تمام گاڑياں کچے راستے سے شہر کي جانب جانے پر مجبور تھيں۔ ہلاک اور زخمي ہونے والے سب ہي لوگ عام شہري بتائے جاتے ہيں۔ دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ کابل کے قريب کے واقع امريکہ کي سب سے بڑي فوجي چھاؤني بگرام کے قريب بھي چھے راکٹ گرے ہيں۔تاحال اس حملے ميں ہونے والے جاني اور مالي نقصان کے بارے ميں کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي۔درايں اثنا شمال مشرقي افغانستان کے صوبےبدخشان کے کوہستاني علاقے زيباک ميں آنے والے سيلاب کے نتيجے ميں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ حکام نے بتايا ہے کہ بيس افراد لاپتہ بھي ہوئے ہيں جن ميں متعدد خواتين اور بچے بھي شامل ہيں۔ سيلاب کي وجہ سے متعدد گھر بھي تباہ ہوگئے جبکہ کھڑي فصلوں کو شديد نقصان پہنچا ہے۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461989
مرکزي افغانستان پر امريکي حملے ميں کم از کم چھے افراد مارے گئے ہيں۔