10 ستمبر 2013 - 19:30
مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے خلاف صہیونیوں کی سازشیں

اسرائيل نے خطے کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجدالاقصي اور قدس شريف کے خلاف سازشوں اور اقدامات کا سلسلہ تيز کرديا ہے۔

ابنا: صہیوني ریاست نے مسجد الاقصي کے خلاف مخاصمانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے مسلمانوں کے اس مقدس مقام ميں صيہونيوں کے داخلے کا اجازت نامہ جاري کرديا ہے۔ اسرائيلي پوليس کے اعلي افسر نے بتايا ہے کہ ہم مسجد الاقصي ميں صہیونيوں کے داخلے کو انکا حق سمجھتے ہيں اور اس  کے حامي ہيں۔
ادھر انتہا پسند صيہونيوں نے مسجد الاقصي پر بھرپور حملے کرنے کي دھمکي دي ہے۔ انتہا پسند صہیونيوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ رواں ماہ کي انيس سے اکيس  تاريخ تک جاري رہنے والے عيد عرش کے موقع پر مسجد الاقصي پر حملہ کريں گے۔ دوسري جانب ايک سو پچاس صہیوني آباد کاروں نے  اسرائيلي فوجيوں کي حمايت سے  مسجد الاقصي ميں داخل ہوکر اس مقدس مقام کي بے حرمتي کي ہے۔
.......
/169