ابنا: شام کے وزیر خارجہ نے روس کے دورے کے دوران کہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو روسی تجویز منظور ہے تاکہ امریکی جارحیت کو روکا جا سکے۔اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ اگر شام اپنے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دے دیتا ہے تو وہ شام پر امریکی حملے کا منصوبہ روک دیں گے۔تاہم امریکی صدر سے شام کی جانب سے اس تجویز پر عمل در آمد کے متعلق خدشہ کا اظہار کیا تھا۔پیر کے روز روس نے شامی حکومت کو اپنے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کرنے کی تجویز دی تھی۔واضح ہو کہ امریکی صدر اوباما نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ دمشق کے مضافات میں شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، جبکہ دمشق نے شدت کے ساتھ ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ یہی نہیں بین الاقوامی برادری نے بھی امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی جانب سے شام کے خلاف اس طرح کے الزام کو ثبوتوں کے فقدان کے مد نظر بے بنیاد قرار دیا تھا۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461871
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی تحویل میں دینے کی روس کی تجویز منظور کر لی ہے۔