ابنا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شامی فورسز پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا الزام اب تک ثابت نہیں ہوا ہے اور شام کے باغی اور غیرملکی مسلح جنگجو، جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی جنگجو، شہری علاقوں میں قتل، اغوا اوردیگرجرائم میں ملوث ہیں اور وہی قتل و غارتگری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال کے بعد خود شام کی حکومت نے بھی اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ اقوام متحدہ گہرائی سے اس مسئلے کا جائزہ لے اور مکمل تحقیقات کرے اسلئے کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461812
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں شام کی حکومت کے خلاف عائد کئے گئے الزامات ابتک ثابت نہیں ہوئے ہیں.