ابنا: مصری فوج نے آج تیسرے دن بھی صحرائے سینا میں مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا۔اس رپورٹ کے مطابق مصری فضائيہ کے طیاروں نے بھی حملے کئے جبکہ بری فوج نے بھی مسلح افراد کےخلاف کارروائي کی۔ مصری ذرائع کا کہنا ہےکہ فوج کے آپریشن کا مقصد سوئز علاقے میں سکیورٹی برقرار رکھنا ہے۔صحرائے سینا میں فوج کے آپریشن کے دوران دسیوں مسلح افراد مارے گئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصری وزیر داخلہ محمد ابراہیم پر ہوئے جان لیوا حملے کی ذمہ داری انصار بیت المقدس نامی گروہ نے قبول کر لی ہے۔ اس گروہ کی طرف سے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے گروہ کے ارکان نے گزشہ دو سال کے دوران مصر سے اسرائیل اور اردن جانے والی گیس پائپ لائن کو کم سے کم دس بار دھماکے سے اڑایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انتہا پسند گروہ کا ہیڈکواٹر سینا میں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم پر جان لیوا خودکش حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
.....
/169