9 ستمبر 2013 - 19:30
امریکہ کے 74 فیصد عوام شام پر حملے کے مخالف

امریکہ میں ایک سروے کے مطابق 74 فیصد امریکی شہری شام پر امریکہ کے فوجی حملے کو خلاف ہیں اور صرف 26 فیصد حملے کے حامی ہیں۔

ابنا: امریکہ میں ایک سروے کے مطابق 74 فیصد امریکی شہری شام پر امریکہ کے فوجی حملے کو خلاف ہیں اور صرف 26 فیصد حملے کے حامی ہیں۔ امریکہ میں کئے گئے ایک عوامی سروے میں 61فی صد افراد نے رائے دی ہے کہ کانگریس کو امریکی صدر کے شام میں فوجی کارروائی کے فیصلے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ 75 فیصد امریکی شام میں فوجی بھیجنے کے خلاف ہیں۔ امریکہ کو اپنے شہریوں کے علاوہ عالمی سطح پر بھی شام پر فوجی کارروائی کے سلسلے میں سخت مخالفت کا سامنا ہے ۔ امریکہ کے شام پر فوجی حملے کی صرف سعودی عرب اور ترکی حمایت کررہے ہیں لیکن باقی دنیا شام پر امریکی فوجی حملے کے خلاف ہیں۔....... /169