8 ستمبر 2013 - 19:30
لندن آرم فيئر کے خلاف مظاہرے اور دھرنے

لندن ميں سيکڑوں امن کارکنوں نے برطانيہ کي سالانہ اسلحہ نمائش کے مرکز کے سامنے مظاہرہ کيا ہے ۔

ابنا: امن کارکنوں اور جنگ کے مخالفين کي ايک بڑي تعداد نے لندن ميں ايکس سيل سينٹر کے سامنے جہاں منگل سے جمعرات تک اسلحے کي نمائش لگنے والي ہے، مظاہرہ کيا اور دھرنا ديا ۔ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ احتجاجي مظاہرين نے حکومت برطانيہ کي جانب سے مشرق وسطي کي استبدادي حکومتوں بالخصوص سعودي عرب، بحرين، مصر اور ترکي کي حکومتوں کو اسلحہ سپلائي کئے جانے کي مذمت کي ۔مظاہرين نے ايسے پلے کارڈ اور بينر اٹھارکھے تھے جن پر  "ڈرون حملوں ميں بچے مارے جارہے ہيں"  اور "دنيا کے کروڑوں انسانوں  کي مدد کرو، انہيں قتل نہ کرو" جيسے نعرے درج تھے ۔  رپورٹ کے مطابق پوليس نے کم سے کم اٹھارہ مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ لندن آرم فيئر کو دنيا کي  اسلحے کي سب سے بڑي نمائش سمجھا جاتا ہے ۔......./169