7 ستمبر 2013 - 19:30
جزیرہ سینا میں فوج کی کاروائي، 10 ہلاک

مصر کر جزیرہ سینا میں فوج کی جانب سے کی کئی کاروائی میں کم از کم 10 مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: سنیچر کو فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی تھی کہ مصری فوج کے ہیلی کاپٹر اور توپ ٹینک، جزیرہ سینا کے شمال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اس حملے میں 10 مسلح دہشتگرد ہلاک اور 20 ديگر زخمی ہوئے۔ اس فوجی ذرا‏ئع کا کہنا تھا کاروائی کے دوران کم از کم 15 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔مصری فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں، فوجی اور سرکاری مراکز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ وقت میں مصر کا جزیرہ سینا ایک نا امن علاقے میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں پر مسلح دہشتگردوں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ یہاں پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔......./169