7 ستمبر 2013 - 19:30
کل ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کا حتمی ایجنڈا طے پا گیا

کانفرنس میں دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی، جس کے بعد اعلامیہ مشترکہ قرداد کی صورت میں آئے گا۔

ابنا:دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے"آل پارٹیز کانفرنس" کل ہوگی، کانفرنس کا حتمی ایجنڈہ طے پا گیا ہے۔  وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں قومی سلامتی کے اجلاس میں اے پی سی کا ایجنڈہ طے ہوگیا ہے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی، جس کے بعد اعلامیہ مشترکہ قرداد کی صورت میں آئے گا۔ وزیراعظم نواز شریف اختتامی خطاب میں اس کا اعلان کریں گے۔ 
.......
/169