ابنا: آج پاکستان کے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔ اس طرح وہ پاکستان کی چھیاسٹھ سالہ تاریخ میں پہلے جمہوری حکمران ہوں گے جنہیں بطور صدر پاکستان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کا اعزازحاصل ہوجائےگا ۔ ذرائع کے مطابق گارڈ آف آنر لینے کے بعد صدر پاکستان آصف زرداری ایوان صدر سے لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس کے ساتھ ہی ان کی سیاسی زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 9 ستمبر کو آصف علی زرداری نئے منتخب صدر ممنون حسین کی تقریب حلف برداری میں بطور سابق صدر شریک ہوں گے۔......./169
7 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460691
پاکستان کی تاریخ میں آصف علی زرداری وہ پہلے ایسے صدر مملکت ہیں جو آج قصر صدارت میں اپنی آئینی اور جمہوری مدت پوری کریں گے۔