اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔صدر جمہوریہ کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمانا للہ و انا الیہ راجعونحوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کے استاد اور مجلس خبرگان میں صوبہ لورستان کے نمائندے آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کے برسوں علالت کی سختی برداشت کرنے کے بعد انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور المناک ہے۔آپ امام خمینی (رہ) کی رہبریت میں ہوئی تحریک اسلامی میں سابقین اور فعال مجاہدین میں سے تھے، آپ نے اپنی ساری زندگی دینی علوم اور معارف کے حصول، شاگردوں کی تربیت، مکتب اھل بیت کی ترویج، انقلاب اسلامی کے اہداف کو محقق کرنے کی کوشش اور اسلامی جمہوریہ نظام کو استحکام بخشنے میں صرف کر دی۔میں اس پر ملال موقع پر ملت ایران، علماء، حوزہ ہائے علمیہ، لورستان کے شریف عوام، مرحوم آیت اللہ طاہری خرم آبادی کے پسماندگان اورمجلس خبرگان میں ایلام کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ طاہری خرم آبادی کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے خداوند منان سے مرحوم و مغفور کے لیے مغفرت اور خشنودی الہی اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ حسن روحانی صدر جمہوریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
صدر جمہوریہ کا تعزیتی ہیغام:
آیت اللہ طاہری خرم آبادی نے اپنی زندگی مکتب اہلبیت(ع) کی نشر و اشاعت میں صرف کی
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460320
حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کے استاد اور مجلس خبرگان میں صوبہ لورستان کے نمائندے آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کے برسوں علالت کی سختی برداشت کرنے کے بعد انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور المناک ہے۔