6 ستمبر 2013 - 19:30
ارجنٹائن، سلامتی کونسل کے رکن ممالک شام کا دورہ کریں

ارجنٹائن کی وزیر خارجہ کریسٹینا کرشنر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کیلئے شام کا دورہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ارجنٹائن کی وزیر خارجہ کریسٹینا کرشنر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کیلئے شام کا دورہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے روس میں جی 20 کے اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس ملاقات میں بان کی مون کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ انسانی ہمدردی کے ناطے شام کا دورہ کریں جس کا مقصد شام میں فائر بندی کا نفاذ ہونا چاہیئے۔ارجنٹائن کی وزیر خارجہ کریسٹینا کرشنر نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کیلئے ایکبار پھر سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جی 20 کے بیشتر رکن ممالک شام کے خلاف فوجی کاروئی کے مخالف ہیں اور انھوں نے شام کے مسئلے میں یکطرفہ پسندی کو مسترد کیا ہے نیز ان ممالک نے شام کے سلسلے میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے بنیادی کردار کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔......./169