ابنا: کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے نواح میں جاسوکی سیداں گاوں میں پنجابی طالبان، لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7عزادار شہید ہوگئے ۔شہید ہونے والے تمام شہداء ایک کا تعلق ہی خاندان سے ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق معروف عزادار سید پھول شاہ اپنے گھر آئے مہمانوں کو دروازے تک جھوڑنے آئے تھے جہاں گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر حملہ کردیا جس سے سید پھول شاہ ان کے بیٹے اعجاز شاہ اور ایرجاد شاہ اور ان کے دو پوتے غلام عباس شاہ، اور اعزاز علی شاہ سمیت ان کے گھر آئے مہمان غضنفر حسین اور طاہر شاہ شہید ہوگئے۔
شہداء کی میتوں کو میت کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ابنا کو موصول ہونی والی مختصر سی خبر کے مطابق شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے کارکن کل سے ہی میتوں کے ساتھ رہے اور آج (صبح 9 بجے شہداء کی نماز جنازہ کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔٭