ابنا: روسیا الیوم کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ترجمان دمتری بیسک کے مطابق روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں گروپ 20 کے سربراہان میں شام کے بارے میں اختلاف موجود ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بعض ممالک شام کے خلاف سکیورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر فوری طور پر فوجی کارروائی کے خواہاں ہیں جبکہ بعض دیگر ممالک فوجی کارروائی کے خلاف ہیں اور مخالف ممالک کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر کسی ملک کے خلاف فوجی کارروائی عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔ اجلاس کے پہلے روز عشائیے میں شام کی صورتحال پر غور کیا گیا جس میں روس اور چین نے شام کے خلاف فوجی کارروائی کی بھرپور مخالفت کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ شام پر حملے کی منظوری دے دے تو روس اس کی حمایت کرے گا تاہم اگر سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر امریکہ نے شام پر حملہ کیا تو یہ کھلی جارحیت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460031
روس کے صدر کے ترجمان کے مطابق روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں گروپ 20 کے سربراہان میں شام کے بارے میں اختلاف موجود ہیں ۔