ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی تیارکرنے کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائيں اور ان کانفرنس میں تمام سیاسی پارٹیوں کی شرکت کو یقینی بناکر کانفرنس کونتیجہ خیز بنائيں۔ پاکستان کے مرکزی وزیر داخلہ چودھری نثار احمد نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کرکے انہیں آل پارٹی کانفرنس اور کراچی کی صورتحال کے بارے میں بریفننگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے انٹلجنس اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون کا ڈھانچہ تیار کیا جائے اور صوبوں کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کسی بھی صورت امن قائم ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459999
پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی تیارکرنے کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائيں۔