ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھر شام کے خلاف فوجی حملے کی مخالفت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کو صرف سفارتی طریقے سے حل کیا جاسکتاہے۔اقوام متحدہ کے بعض ذرائع ابلاغ کےحوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے روس میں جی 20 کے سر براہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال نے انسانی صورت حال کو سنگین بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جی 20 کے سربراہوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ شام کے بحران کے خاتمہ کے لئے سیاسی راہ حل کی تلاش میں ہماری مدد کریں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ بحران شام کی واحد راہ حل سفارتی گفتگو ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری کی مدد سے ہم جنیواٹو اجلاس منعقد اور مذاکرات کے ذریعے شام کا بحران ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459919
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھر شام کے خلاف فوجی حملے کی مخالفت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کو صرف سفارتی طریقے سے حل کیا جاسکتاہے۔