ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، توانائی، بجلی اور مہنگائی جیسے بحرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، موجودہ حکومت کے 100 دنوں میں 100 دھماکے ہوچکے ہیں، جس سے حکمرانوں کی اہلیت و اصلیت کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کو فرقہ واریت کا رنگ دینا قوم اور ریاست کے ساتھ زیادتی ہے، ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے، جبکہ بیرونی ایجنٹ ملک میں تباہی و دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان یا عسکریت پسند ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کریں تو ان سے ضرور مذاکرات کئے جائیں اور ہم اس کی حمایت کرینگے، مگر ملک کے غداروں سے مذاکرات خود غداری کے مترادف ہے، جن بیرونی ایجنٹوں نے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ملک کی اہم تنصیبات اور معصوم جانوں پر پے در پے حملے کئے، ان سے کیونکر مذاکرات کئے جائیں؟، دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ کر ہی اسے شکست دی جاسکتی ہے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اچھے یا برے طالبان میں فرق ختم کرکے پوری سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر آئے اور فیصلہ کرے کہ ملکی سلامتی کیلئے کیا اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ اس ملک میں پہلے دہشت گردوں کو درآمد کیا گیا اور اب برآمد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تربیت دے کر شام میں دہشتگردوں کو روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے بھی دہشتگردوں کو چھڑوا کر 150 دہشت گردوں کو شام بھجوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 50 ہزار سے زائد دہشت گرد شام بھیجے گئے، جن میں پاکستانی جنگجو بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور القاعدہ شام حکومت کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب روس، چین شام پر حملے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ، طالبان کے خلاف جنگ کرتا ہے، مگر دوسری جانب اسکا اتحادی ہے، جس سے ان کا دہرا معیار واضح ہے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملہ امریکہ کا اختیار ہے مگر اس کے بعد ہونے والی تباہی کو روکنا امریکہ، سعودی عرب سمیت کسی کے اختیار میں نہیں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلم ممالک میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں، تاکہ اسرائیل کی ناجائز حکومت و ریاست کو دوام بخشا جاسکے اور اسی خاطر شہنشاہیت کے تحفظ کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں اور شامی حکومت اور بشار الاسد کو اسرائیل کی مخالفت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459916
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے،